لاہور: نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیو ورکر زخمی

لاہور:لاہور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیو ورکر زخمی ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
پولیس کے مطابق عمر خان نامی پولیو ورکر چوبرجی کے قریب جارہا تھا کہ اس کی نامعلوم موٹر سائیکل سواروں سے تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں بائیس سالہ پولیو ورکر زخمی ہوگیا جسے میو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایس او پی کے مطابق پولیو ورکر کو ڈیوٹی سے پہلے متعلقہ تھانے کو سیکورٹی کے لیے آگاہ کرنا پڑتا ہے جبکہ متاثرہ پولیو ورکر نے ایسا نہیں کیا۔ تھانہ ساندہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔