مہمند ایجنسی:نامعلوم افراد کی فائرنگ،2اہلکارشہید

اپ ڈیٹ 18 فروری 2016 05:18am

khasadar-force0000000

مہمند ایجنسی:مہمند ایجنسی کی تحصیل یکہ غنڈ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاصہ دار فورس کے دو اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی کی تحصیل یکہ غنڈ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سولرٹیوب ویل کی حفاظت پر مامور خاصہ دار فورس کے دو اہلکار شہید ہوگئے۔

فائرنگ کے بعد نامعلوم حملہ آور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔