کراچی:رینجرز کےچھاپے، 5 مشتبہ افرادگرفتار
کراچی :کراچی میں رینجرز نے پاسپورٹ آفس ،جنجال گوٹھ اورلائنزایریا میں چھاپوں کے دوران کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
کراچی میں قیام امن کیلئے رینجرز کی جانب سے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،رینجرز نے صدر میں پاسپورٹ آفس پر چھاپہ مارکرایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا،سپرہائی وے جنجال گوٹھ میں اہلکاروں نے کارروائی کر کے دو افراد کو حراست میں لے لیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد کالعدم تنظیم کے کارندے ہیں ،رینجرز نے رات گئے لائنزایریا میں ٹارگٹڈ آپریشن کر کے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے،ادھر گزری کے مختلف علاقوں میں بھی جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔