مہمندایجنسی:شدت پسندوں کا حملہ،9 اہلکار شہید

شائع 18 فروری 2016 10:10am

forces-killd asdfadsf

مہمند ایجنسی :مہمند ایجنسی میں شدت پسندوں کے حملوں میں خاصہ دار فورس کے نو اہلکار شہید ہو گئے، سات اہلکاروں کی نماز جنازہ پنڈیالی میں ادا کر دی گئی۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق مہمند ایجنسی کے علاقے دروازگئی یکہ غنڈ میں رات گئے شدت پسندوں نے سولر ٹیوب ویل اور اسکول کی سیکیور ٹی پر تعینات خاصہ دار فورس کے دو اہلکاروں کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔

دوسرا واقعہ پنڈیالی میں پیش آیا جہاں شدت پسندوں نے خاصہ دار فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس میں سات اہلکار شہید ہو گئے، پو لیٹکل انتظامیہ نے واقعے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی لاشیں ایجنسی ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کر دیں،واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔