لاہور:2 پولیس اہلکاروں کا پوسٹمارٹم مکمل

اپ ڈیٹ 18 فروری 2016 09:47am

police-lah-dead-post

لاہور:لاہور میں قتل ہونے والے دو پولیس اہلکاروں کا پوسٹمارٹم مکمل کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق دونوں اہلکاروں کو انتہائی قریب سے گولیاں ماری گئیں۔واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔

لاہور کے علاقے اقبال ٹاون میں گذشتہ رات قتل ہونیوالے دو پولیس اہلکاروں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق دونوں اہلکاروں کو انتہائی قریب سے گولیاں ماری گئیں ہیں۔

اہلکار مبشر کے سینے اور پیٹ میں گولیاں لگیں جبکہ دوسرے اہلکار آصف کے سر میں دو گولیاں لگیں جو موت کا باعث بنیں۔اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت نامعلوم افراد کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے۔