اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا گیا تھا،خورشید شاہ
اسلام آباد:خورشید شاہ کہتے ہیں کہ حکومت جس چیز کی چاہے قیمت بڑھا لے مگرغریب کی دوائی کو چھوڑ دے۔ایم کیو ایم نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے اور بلدیاتی اداروں کو اختیارات نہ دینے پر قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آوٴٹ کر دیا۔
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا گیا تھا مگر اپوزیشن لیڈر کے بغیر ایوان میں پی آئی اے کا معاملہ اور پیٹرولیم کی قیمتوں پر بحث سمیٹ دی گئی۔ ہم تو ایوان میں موجود ہیں حکومتی بینچ خالی پڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ادویات بنانے والی کمپنیاں کس قانون کے تحت قیمتیں بڑھا رہی ہیں۔ حکومت جس چیزکی چاہے قیمت بڑھا لے مگر غریب کی دوائی کو چھوڑ دے۔ایم کیوایم کے رکن مزمل قریشی کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے بغیر کراچی میں غیر قانونی طور پر حلقہ بندیاں کی گئیں۔ایم کیوایم نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے اور بلدیاتی اداروں کو اختیارات نہ دیئے جانے کے خلاف ایوان سے واک آوٴٹ کر دیا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔