ملک کےبیشترعلاقوں میں مزیدبارش کی پیشگوئی

اپ ڈیٹ 19 فروری 2016 07:39am

rain-pk-ho

اسلام آباد:محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں مزیدبارش کی پیشگوئی کردی ہے جبکہ دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

راولپنڈی ،اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور،گوجرانوالہ،راولپنڈی، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد،کشمیراورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، مردان،سرگودھا،فیصل آباد،ملتان بہاولپور،سکھر،

ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواوٴں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
کل سے ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت پاراچنارمیں منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا