Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

سلمان خان امتحان میں کس طرح پاس ہوتے تھے؟ والد نے میڈیا پر پول کھول دی

شائع 09 جنوری 2019 06:37am

Untitled-1

ممبئی: بولی وڈ کے معروف فلم رائٹر سلیم خان نے اپنے بیٹے سلمان خان کی بھری محفل میں پول کھول دی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلیم خان نے اپنے تینوں اداکار بیٹوں سلمان خان، ارباز خان اور سُہیل خان کے ساتھ دی کپل شرما شو میں شرکت کی۔

شو کے دوران انہوں نے بتایا کہ سلمان خان پیپر لیک کروا کے پاس ہوا کرتے تھے۔

سلیم خان نے قصہ سناتے ہوئے کہا کہ ان کے گھر میں گنیش نامی ایک آدمی آتا تھا، جس کی مجھ سے بھی بڑھ کر عزت کی جاتی تھی۔ جب بھی وہ آدمی آتا تو سب لڑکے اس کے آگے پیچھے گھومتے ، کوئی پانی لا کر دیتا تو کوئی چائے لیکن جب میں کام سے گھر آتا تھا تو کوئی مجھے پانی تک نہیں پوچھتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں بہت حیران ہوا آخر یہ ایسا کون آدمی ہے جسے میرے ہی گھر میں مجھ سے بھی زیادہ عزت مل رہی ہے۔

سلیم خان نے بتایا کہ جب انہوں نے گنیش کی حقیقت حال کا پتا کروایا تو یہ بات سامنے آئی کہ وہ امتحانی پرچے لیک کروا کر سلمان خان کو دیا کرتا تھا۔

سلیم خان نے پروگرام کے دوران یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنے بچوں کو کبھی نہیں ڈانٹا لیکن سلمان خان کو بچپن میں سب سے زیادہ ڈانٹ پڑتی تھی۔

لیجنڈری رائٹر سلیم خان نے پروگرام کے دوران بتایا کہ ان کے تینوں صاحبزادے جو بھی کماتے ہیں لا کر ان کے ہاتھ پر رکھتے ہیں اور پھر واپس بھی لے جاتے ہیں۔ ان کی اس بات پر شرکا ہنس ہنس کر دہرے ہوگئے۔

سلمان خان نے بتایا کہ وہ آج بھی اپنے والد سے پاکٹ منی مانگ کر لیتے ہیں جبکہ ان کے دوسرے دونوں بھائی ارباز خان اور سہیل خان پیسے چھین کر لیتے ہیں۔