Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

معروف پاکستانی اداکارہ صفیہ خیری چل بسیں

شائع 14 جنوری 2019 01:35pm

safiakhairiimage

معروف پاکستانی اداکارہ صفیہ خیری چھیاسی سال کی عمر میں چل بسیں ۔ انکی بیٹی امبر خیری نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر بتایا کہ انکی والدہ صفیہ خیری طویل اور دلچسپ زندگی کے بعد اب اس دنیا میں نہیں رہی ہیں ۔

صفیہ خیری پاکستانی ڈراموں میں انیس سوبیانوے میں حسینہ معین کے ڈرامے کسک  میں نانی کی حیثیت سے ڈیبیو کیا۔ جس میں انکی اداکاری کو کافی سراہا گیا اور پھر انکے مختلف پراجیکٹس بھی ملے۔ ان کے معروف ڈراموں میں پل دو پل ، چاندنی راتیں، اور بند گلی سمیت دیگر شامل ہیں۔

ان کے ورثاء میں تین بچے اور دو نواسے شامل ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div