معروف پاکستانی اداکارہ صفیہ خیری چل بسیں
معروف پاکستانی اداکارہ صفیہ خیری چھیاسی سال کی عمر میں چل بسیں ۔ انکی بیٹی امبر خیری نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر بتایا کہ انکی والدہ صفیہ خیری طویل اور دلچسپ زندگی کے بعد اب اس دنیا میں نہیں رہی ہیں ۔
My mother #SafiaKhairi has gone after a long and interesting life. Beautiful, compassionate, opinionated woman with a very strong sense of right and wrong. RIP pic.twitter.com/kaMnbNi9Us
— Umber Khairi (@umberkhairi) January 13, 2019
صفیہ خیری پاکستانی ڈراموں میں انیس سوبیانوے میں حسینہ معین کے ڈرامے کسک میں نانی کی حیثیت سے ڈیبیو کیا۔ جس میں انکی اداکاری کو کافی سراہا گیا اور پھر انکے مختلف پراجیکٹس بھی ملے۔ ان کے معروف ڈراموں میں پل دو پل ، چاندنی راتیں، اور بند گلی سمیت دیگر شامل ہیں۔
ان کے ورثاء میں تین بچے اور دو نواسے شامل ہیں۔
Comments are closed on this story.