مریم نواز کی 'ٹک ٹاک' ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اپ ڈیٹ 15 جنوری 2019 10:26am
-File Photo -File Photo

لاہور: ٹک ٹاک ایک ایسی ایپلی کیشن ہے جس پر بچہ، بوڑھا، جوان غرض سب ہی اپنے فن کا مظاہرہ کرتے نظر آتے ہیں۔

شوبز سے لے کر سیاسی شخصیات تک کی ویڈیوز اس ایپ پر دکھائی دیتی ہیں۔

اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں ٹک ٹاک پر فیصل غوری نامی صارف کی آئی ڈی سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی ویڈیو بھی دکھائی دی۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز کسی نجی تقریب کے بعد ن لیگی خاتون ورکرز سے گلے مل رہی ہیں۔

انہوں نے نارنجی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس میں وہ کافی پرسکون دکھائی دے رہی ہیں۔

خیال رہے کہ جیل سے آنے کے بعد مریم نواز سیاسی میدان میں اس طرح سرگرم نہیں ہیں جس طرح وہ الیکشن کے دنوں میں دکھائی دیتی تھی۔

واضح رہے کہ تین مرتبہ کے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف العزیزیہ ریفرنس میں اس وقت 7 سال کی سزا بھگت رہے ہیں اور وہ اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔