لاہور :عالمی ادبی میلہ شروع

شائع 20 فروری 2016 02:10pm

literarty_imageee

لاہور :زمانے کے نئے انداز، بدلتی رتوں اور دنیا کے نقشے پر رونما ہونے والی تبدیلوں پر گہری بصیرت رکھنے اور معلومات کا خزانہ دوسروں تک منتقل کرنے کی حکمت لئے دو روزہ بین الاقوامی ادبی میلہ لاہور میں شروع ہو گیا۔

ادب ، شاعری، تنقید،مزاح اور زندگی بھر کے تجربات کا نچوڑ لئے دنیا کے بیشتر ممالک سے آئے ہوئے دانشوروں کا ادبی میلے میں شرکت کا مقصد تو یہی ہے کہ ایک بحث و مباحثے کے ذریعے لوگوں تک معلومات کے خزانے کا منہ کھولا جائے۔ بھارتی لیجینڈ اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے اپنے ماضی کے تجربات کو دور حاضر کے مطابق فلسفے کی ایسی لڑی میں پرویا کہ سننے والے خوب محظوظ ہوئے۔

سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے بھی بین الاقوامی سیاست اور پاکستان کی اہمیت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار ایسے دانشوارانہ انداز میں کیا کہ ملکی حالات کو سمجھنے میں لوگوں کو کافی مدد ملی۔ فیسٹیول میں آنے والوں کا کہنا تھا کہ گھٹن کے اس دور میں حالات سے آگاہی کا انہیں ایک بہتر موقع ملا ہے۔

شرکاءفیسٹیول کا کہنا ہے کہ اس قسم کی ادبی اور علمی سرگرمیاں دورِ حاضر کے گھٹن زدہ ماحول میں ہوا کے ایک تازہ جھونکے کی مانند ہیں۔