کراچی: مختلف علاقوں سے دو ڈاکو پولیس کے حوالے

شائع 21 فروری 2016 06:53am

kachi

کراچی:کراچی کے مختلف علاقوں میں شہریوں نے دو ڈاکووٴں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، پولیس نے لیاقت آباد سپر مارکیٹ سے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس بدرکمرشل میں شہریوں نے ڈاکو کو پکڑ کر خوب دھلائی کی پھر درخشاں تھانے کی پولیس کے حوالے کردیا۔ نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں بھی شہریوں نے ڈاکو کو پکڑ لیا جسے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ لیاقت آباد سپرمارکیٹ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار کرلئے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔