کراچی: مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں دو جاں بحق
کراچی:کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے۔
کراچی میں شارع فیصل پر اسٹارگیٹ کے قریب گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ ماڑی پور ٹرک اڈے کے قریب ٹریفک حادثے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے جبکہ جوہر چورنگی پر آئل ٹینکر اور کار کے درمیان تصادم میں دو افراد زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔