شرمیلہ ٹیگور کو واہگہ بارڈر پر روک لیا گیا
وہگہ:بھارتی اداکارہ شرمیلا ٹیگور کو پولیس رپورٹ مکمل نہ ہونے پر واہگہ بارڈر پر روک لیا گیا۔ وہ لاہور لٹریری فیسٹیول میں شرکت کے بعد واپس بھارت جا رہی تھیں۔
بھارت سے آئی ماضی کی مشہور اداکارہ شرمیلا ٹیگور کو بھارت واپس جاتے ہوئے حکام نے واہگہ بارڈر پر روک لیا۔ زرائع کے مطابق اداکارہ کو پولیس رپورٹ مکمل نہ ہونے پر روکا گیا۔ جیسے ہی پولیس رپورٹ موصول ہوگی انہی بھارت جانے کے اجازت دے دی جائے گی۔ شرمیلا ٹیگور لاہور میں جاری لٹریری فیسٹیول میں شرکت کی غرض سے لاہور آئی تھیں اور واہگہ کے راستے واپس بھارت جا رہی تھیں۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔