سابق صدر مشرف کی طبیعت دوبارہ خراب ،اسپتال منتقل

شائع 21 فروری 2016 02:12pm

musahracf_image
اسلام آباد:ڈاکٹرز کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل نا کرنے کے باعث سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت دوبارہ خراب ہوگئی،پھر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ڈاکٹرز کے مطابق چیک اپ کے بعد گھر واپس بھیج دیا جائے گا۔

سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہو گئی ، جس کے بعد انکے ذاتی معالجین نے پہلے گھر پر ان کا معانیہ کیا ، جس کے بعد مزید چیک اپ کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق مشرف نے ان کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل نہیں کیا جس کے باعث انہیں آج صبح سانس لینے میں تکلیف ہوئی ، پرویز مشرف نے کمر اور بائیں ٹانگ میں درد کی بھی شکایت کی۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سابق صدر کا بلڈ پریشر بھی معمول سے بڑھا ہوا ہے ، ڈاکٹرز نے پرویز مشرف کی طبیعت کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں آرام اور ادویات کے بروقت استعمال کی ہدایت کی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ضروری چیک اپ کے بعد انہیں واپس گھر بھیج دیا جائے گا۔ پرویزمشرف کو گیارہ فروری کو بھی سانس کی تکلیف کے باعث ایمرجنسی میں اسپتال داخل کیا گیا تھا۔