حیدرآبادمیں بیٹا ماں کو قتل کرکے فرار

اپ ڈیٹ 22 فروری 2016 08:03am

dead-mother

حیدرآباد:حیدرآباد میں ٹنڈو جام کے قریب بیٹا پسند کی شادی نہ کرانے پر ماں کو قتل کر کے فرار ہوگیا ، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

پولیس کے مطابق ملزم احمد بھنگوار پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا۔اجازت نہ ملنے پر احمد نے ماں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ مقتولہ نسیباں کی لاش کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے ملزم کی تلاش کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔