کرم ایجنسی:امریکی ڈرون حملے میں4 افرادہلاک

اپ ڈیٹ 22 فروری 2016 09:52am

america-drone-pak

کرم ایجنسی :کرم ایجنسی سے ملحقہ افغان سرحدی علاقے میں امریکی ڈرون حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے، بنوں میں میرانشاہ روڈ اور مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی خدشات کے باعث غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقے شہیدانو ڈنڈ میں حقانی نیٹ ورک کے مرکز پر امریکی ڈرون طیارے نے دو میزائل داغے جس میں چار افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا، حملے میں دو گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔

ادھر سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں میران شاہ روڈ اور مہممند ایجنسی میں سیکیورٹی خدشات کے باعث غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، مہمند ایجنسی کے تمام تعلیمی و تجارتی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہیں،کرفیو کے باعث ایشیائے خورونوش کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔