جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 27 فروری کوطلب

اپ ڈیٹ 22 فروری 2016 09:45am

anwar-zaheer-jamali

اسلام آباد:چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ستائیس فروری کوطلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے چھ ایڈیشنل ججزکی مستقلی سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس انورظہیرجمالی کی صدارت میں ستائیس فروری کوہوگا۔ لاہورہائیکورٹ میں چھ ججزکوبائیس مارچ دو ہزا رپندرہ کو ایک سال کیلئے چھ ایڈیشل جج مقررکیے گئے تھے۔ ان ججزکی ایک سال کی مدت بائیس مارچ دوہزارسولہ کومکمل ہوجائے گی۔

اس اجلاس میں مدت مکمل ہونے سے قبل ان ججزکومستقل کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔ ان ججزمیں جسٹس جیمزجونز، جسٹس ظفر اللہ خاکوانی ، جسٹس شمس محمود مرزا ، جسٹس شہبازرضوی ، جسٹس شاہد جمیل خان اورجسٹس فیصل زمان خان شامل ہیں۔