آرمی چیف ایک روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے

شائع 22 فروری 2016 10:31am

raheel-qatar-doha

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ سرکاری دورے پرقطرپہنچ گئے۔ دوحا میں سیاسی وعسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ایک روزوہ دورے پرقطرپہنچ گئے ہیں۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف قطرکے دورے کے دوران دوحا میں عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ۔ ملاقاتوں میں افغانستان میں قیام امن ،افغان مذاکراتی عمل کو تیزکرنے کے ساتھ ساتھ خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کریں گے۔