بھکر:مبینہ پولیس مقابلہ،تین ڈاکو ہلاک
بھکر:بھکر کے تحصیل دریا خان میں قتل، ڈکیتی اور راہزنی کی مختلف وارداتوں میں ملوث تین ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے۔
پولیس کے مطابق بھکر کی تحصیل دریا خان کے نواحی علاقے ستائیس ٹی ڈی اے میں ڈکیتی ، راہزنی اور قتل کی وارداتوں میں مطلوب تین ڈاکووں کی موجودگی کی اطلاع ملی۔
پولیس پارٹی جب موقع پر پہنچی تو ڈاکو ایک شہری کی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے اور پولیس نے ڈاکووں کا تعاقب شروع کردیا۔ ڈاکو ستائیس ٹی ڈی اے کے جنگل میں چھپ گئے اور پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔
پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں تینوں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے تینوں ڈاکووں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ہیں۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔