دہشتگردی کےمکمل خاتمے کیلئےپرعزم ہیں،وزیراعظم
اسلام آباد :وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے براہ راست ٹکرلینے کا فیصلہ کیا ہے،پاکستان کے کونے کونے سے دہشتگردوں کا کامیابی سے خاتمہ کررہے ہیں۔
اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف سے لندن اسکول آف اکنامکس کے ڈائریکٹر پروفیسرکریگ کالہون نے ملاقات کی، وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،ملک کے کونے کونے سے دہشتگردوں کا کامیابی کا خاتمہ کررہے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقتصادی ٹیم کی بھرپورکوشش سے اقتصادی ترقی ممکن ہوئی ،معاشی صورتحال مزید ترقی کررہی ہے، پرو فیسر کریگ کالہون نے پاکستان کو مشکلات سے نکلانے پروزیراعظم کے کردارکو سرہا اوراعلان کیا کہ بانی پاکستان کی یاد میں لندن اسکول آف اکنامکس میں جناح چیئر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔