پاکستان اسلحہ کی دوڑ میں شامل نہیں ہوگا،رانا تنویر

شائع 23 فروری 2016 01:51pm

rana-tanwer

واہ کینٹ:وفاقی وزیردفاعی پیداواررانا تنویرنے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ میں سولرانرجی منصوبے کا افتتاح کردیا۔ کہتے ہیں کہ پاکستان اسلحہ کی دوڑ میں شامل نہیں ہوگا۔ کم سے کم دفاعی صلاحیت پرسمجھوتہ نہیں کریں گے۔ بھارت نے شرارت کی تو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

وفاقی وزیردفاعی پیداواررانا تنویرحسین نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ میں سولر انرجی منصوبے کا افتتاح کیا۔ سولرپلانٹ سے ایک میگا واٹ بجلی پیداکی جائے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے آگاہ ہے۔ پاکستان کبھی بھی اسلحے کی دوڑمیں شامل نہیں ہوگا۔ پاکستان اپنی کم سے کم دفاعی صلاحیت پرکسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ قطرنے پاکستان سے جے ایف سیونٹین تھنڈراورسپرمشاق طیارے خریدنے میں دلچسپی ظاہرکی ہے۔ ایف سولہ طیاروں کے معاملے پربھارت پاکستان کے ساتھ روایتی دشمنی کی بنا پرمخالفت کرتا ہے۔ بھارت پاکستان کے دفاع سے آگاہ ہے، شرارت کی تو نتائج بگھتنا پڑیں گے۔ امریکہ کے ساتھ حالیہ ایف سولہ ڈیل کا تعلق دہشت گردی کے خلاف جنگ اورضرب عضب سے ہے۔