پیمرا نے غیر قانونی ڈش اینٹینا اور ریسیورز تلف کر دیئے
کراچی:کراچی میں پیمرا نے غیرقانونی ڈی ٹی ایچ ،ڈش انٹینا اورریسیورزتلف کردیئے۔ریجنل جنرل منیجرپیمرا کہتے ہیں کہ غیرملکی ڈی ٹی ایچ،ڈش انٹینااورکیبل ڈیوائس کا استعمال روکنے کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہے۔
کراچی میں پیمرا کی کارروائیوں میں ضبط کئے گئے غیرقانونی ڈی ٹی ایچ،ڈش انٹینااورکیبل ڈیوائیسزتلف کردیئے گئے۔
تلف کی گئی ڈیوائسز پرٹاٹااسکائی اورریلائنس کے ذریعے بھارتی چینلزدکھائے جاتے تھے۔ریجنل جنرل مینجرپیمرامحمدفاروق کا کہنا تھا کہ غیرقانونی ڈی ٹی ایچ پاکستانی معیشت اور ثقافت پر ڈاکا ہیں۔غیرملکی کیبل ڈیوائس کا استعمال روکنے کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہے۔
ریجنل جنرل مینجرپیمراکا کہنا تھا کہ پیمراکی جانب سے ڈی ٹی ایچ سروس شروع کی جارہی ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی پسند کے چینلزدیکھ سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے ڈی ٹی ایچ اورکیبل ڈیوائیسزکی اسمگلنگ روکیں۔ان اشیاء کی ترسیل اور استعمال غیرقانونی اور قابل دست اندازی ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔