گنے کے استعمال سے کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں؟جانیئے۔۔۔

شائع 23 فروری 2016 04:08pm

sugarcane
گنے کے رس کا استعمال ویسے تو عام طور پر گرمیوں میں زیادہ ہوتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں سردی ہو یا گرمی اس کے پینے سے آپ کو کیا کیا فوائد حاصل ہوسکتے ہیں؟اس کے ایسے ایسے فوائد ہیں جو آپ کو جان کر کافی حیرانی بھی ہوگی اور آپ یقیناََ اس کا استعمال بھی شروع کردیں گے۔گنا انسان کی زندگی میں بڑی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ چینی، گلوکوز اورفروٹو جیسی چیزیں گنے سے ہی حاصل کی جاتی ہیں گنے کو وہ حضرات بھی کھا یا پی سکتے ہیں ہو جو ذیابطیس یعنی شوگر کے مرض میں مبتلا ہوں کیونکہ اس میں موجود مٹھاس سے ان کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا اب ہم آپ کو گنے کے وہ فوئد بتائیں جن سے آپ شاید واقف نہیں ہونگے۔

گنے کے طبی فوائد 
گنا موٹاپے کا شکار حضرات کے وزن کوگھٹانے کا ایک اہم اور قدرتی ذریعہ ہے۔
گنا کے استعمال سے خشک کھانسی دور ہوجاتی ہے اور بلغم بھی صاف ہوجاتا ہے۔
گنا نزلہ زکام اور گلے کی سوزش سے بچاتا ہے۔
گنے میں میگنیشیم، پوٹاشیم اور آئرن جیسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو کئی بیماریوں سے بچاؤ میں اہم کردار اد کرتے ہیں۔
گنا گردے کی بیماریوں سے لڑنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔
گنا نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے اور کھانے کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
گنے کی مدد سے یرقان کے مرض سے بھی شفاء حاصل کی جاسکتی ہے۔
گنا پیٹ کی گرمی اور جلن کو بھی دور کرتا ہے۔
گنا بدن سے زہریلی کثافتیں باہر نکالنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
گنا دل کو مضبوطی فراہم کرتا ہے اور یہ گلے کے لئے بھی کافی مفید ہے۔

گنے کے استعمال سے کئی بیماریوں پر غلبا حاصل کیا جا سکتا ہے اس لئے جو حضرات گنا استعمال نہیں کرتے وہ اس کا استعمال ضرور کیا کریں کیونکہ یہ صحت اورتندرستی کے لئے نہایت ضروری ہے۔