سمجھوتہ ایکسپریس کی روانگی کا فیصلہ آج ہوگا
لاہور:سمجھوتہ ایکسپریس کی روانگی کا فیصلہ آج ہوگا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق روانگی کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ گزشتہ روز دوستی بس لاہور سے تین مسافروں کو لیکر امرتسر روانہ ہوئی تھی۔
ترجمان پی ٹی ڈی سے کے مطابق لاہور سے دہلی کے لئے دوستی بس سروس کی بحالی کا فیصلہ بھارت سے کلیرنس کے بعد کیاجا ئے گا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس کی کل بھارت روانگی کے تمام انتظامات مکمل ہیں اور جیسے ہی بھارتی حکام سے کلیرنس ملے گی ٹرین بھارت روانہ کر دی جائے گی۔ بھارتی ریاست ہریانہ میں کشیدگی کے باعث دوستی بس اور سمجھوتہ ایکسپریس معطل کر دی گئی تھیں۔
مقبول ترین
تازہ ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔