پاک بھارت دوستی بس21 مسافروں کولیکردہلی روانہ
لاہور:پاک بھارت دوستی بس اکیس مسافروں کو لیکر آج صبح واہگہ بارڈر کے راستے دہلی روانہ ہو گئی۔بھارتی ریاست ہریانہ میں کشیدگی کے باعث سروس دو روز سے معطل تھی۔
دو روز تک معطل رہنے کے بعد پاک بھارت دوستی بس سروس بحال کردی گئی۔آج صبح اکیس مسافروں کو لیکر دوستی بس لاہور سے براستہ واہگہ بارڈر نیو دہلی کے لئے روانہ ہوگئی۔
ترجمان پی ٹی ڈی سی کے مطابق بھارتی حکام سے کلیرنس ملنے کے بعد سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بھارتی ریاست ہریانہ میں حالات کشیدہ ہونے کے باعث بھارت کی درخواست پر دوستی بس سروس گزشتہ پیر کو معطل کر دی گئی تھی۔
مقبول ترین
تازہ ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔