مظفرگڑھ:آئل ٹینکراورٹرالر میں تصادم،2افرادجاں بحق
مظفر گڑھ :مظفر گڑھ میں آئل ٹینکر اور ٹرالر میں تصادم سے آگ لگ گئی،دو افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔مظفر گڑھ میں میانوالی روڈ پر چوک سرور شہید کے قریب آئل ٹینکر اور کھاد سے بھرے ٹرالر میں تصادم ہوگیا،حادثہ گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کو اوور ٹیک کرنے کے باعث پیش آیا۔
حادثے کے فوری بعد آئل ٹینکر کو آگ لگ گئی،جس کے باعث ڈرائیور اور کلینر جھلس کر جاں بحق ہوگئے،ریسکیو ٹیمیں فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔
مقبول ترین
تازہ ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔