آرمی چیف شمالی وزیرستان کےعلاقے شوال پہنچ گئے

شوال:آرمی چیف جنرل راحیل شریف دہشت گردوں کے خلاف کامیابیوں کا جائزہ لینے اور جوانوں کا حوصلہ بڑھانے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال پہنچ گئے۔
آئی ایس پی آرکا کہنا ہے جنرل راحیل شریف اگلے مورچوں پر جوانوں سے ملاقات کریں گے۔ترجمان آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر شمالی وزیرستان کے علاقے شوال پہنچ گئے ہیں ،آرمی چیف آج کا دن فوجی جوانوں کے ساتھ گزاریں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو آپریشن ضربِ عضب کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی جبکہ پاک فوج کے سپہ سالار شمالی وزیرستان میں اگلے مورچوں کا دورہ بھی کریں گے۔
مقبول ترین
تازہ ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔