کراچی:ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں کی فہرست جاری

اپ ڈیٹ 24 فروری 2016 05:26pm

krachi-police

کراچی:کراچی پولیس نے دو روز قبل مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے جرائم کی فہرست جاری کردی۔ ملزمان کراچی کے علاوہ حیدر آباد میں بھی پولیس اور رینجرز پر حملوں اور اہلکاروں کی ٹارگیٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ دہشتگردوں کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر حکومت سندھ کی جانب سے انعام بھی مقرر تھا۔

ایس ایس پی ملیر راو انوار نے نیوز بریفینگ کے دوران بتایا کہ دہشتگردوں کی نشاندہی القاعدہ اور لشکر جھنگوی کے گرفتار سرغناوٴں نے دوران تفتیش کی تھی اوران کی گرفتاری کے لیے حساس اداروں کے ہمراہ چھاپہ مارا گیا، جہاں پہلا مقابلہ ہوا۔

چار دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوئے جو بلوچستان فرار ہونا چاہتے تھے لیکن تعاقب جاری رکھا اور گڈاپ کے قریب وہ بھی پولیس سے مڈ بھڑ میں مارے گئے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ دہشتگردوں نے نہ صرف کراچی میں درجنوں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو ٹارگیٹ کلنگ کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان پر حکومت سندھ نے پانچ سے پندرہ لاکھ روپے تک انعام مقرر کر رکھا تھا، جبکہ دہشتگردوں سے برآمد ہونے والے ہتھیاروں کی فرنسک رپورٹس بھی دہشتگردی کی متعدد واردتوں میں استعمال ہونے کا ثبوت فراہم کررہی ہیں۔