خضدار:بارودی موادکادھماکا، 7افراد جاں بحق
خضدار :خضدار میں بارودی مواد کے دھماکے میں دو خواتین اور ایک بچے سمیت سات افراد جاں بحق جبکہ چودہ زخمی ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق خضدار کی تحصیل نال گروگ میں گھر میں رکھا بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے کے نتیجے میں دو خواتین اور ایک بچے سمیت سات افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت چودہ افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو لیویز فورس نے ٹیچنگ اسپتال خضدار منتقل کردیاگیا۔
جبکہ شدید زخمیوں کو کراچی کے اسپتال منتقل کیا گیا،،دھماکے سے دو گھر بھی تباہ ہوگئے، ڈپٹی کمشنر خضدار سرمد علی اکرم کے مطابق علاقہ دور دراز ہونے کی وجہ دھماکے کے شواہد اکھٹے کیے جارہیہیں کہ دھماکابارودی سرنگ پھٹنے سے ہوا یا تخریب کاری تھی۔
Khuzdar : Ghar Mein Baroodi Mawad Ka Dhamaka 7 Afrad Jan Bahaq Aur 14 Zakhmi (Reported By Abdullah Sehwani )
Posted by AAJ EPES on Wednesday, February 24, 2016
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔