اسلام آبادمیں مردہ جانوروں کا 2 ہزارکلو گوشت برآمد

اپ ڈیٹ 25 فروری 2016 09:12am

meat-janwar

اسلام آباد :اسلام آباد انتظامیہ نے موٹروے کے قریب مردہ جانوروں کے غیر قانونی سلاٹر ہاوٴس پر چھاپہ مار کر دو ہزار کلو گوشت برآمد کر کے دس ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر شالیمار حسن وقار چیمہ کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ نے خفیہ اطلاع پر موٹر وے کے قریب مردہ جانوروں کے غیر قانونی سلاٹر ہاوس پر چھاپہ مارا،، چھاپے کے دوران دو ہزار کلو گوشت برآمد کر لیا گیا،اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ جھنگ سے مردہ جانور لا کر ان کا گوشت راولپنڈی اور اسلام آباد میں سپلائی کیا جاتا تھا، کارروائی کے دوران دس ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

[video width="650" height="450" mp4="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/02/AtS5yztcCvgCEJcYJWnIVuSUjuvLtaxfkNMn-7Rn0U791.mp4"][/video]