مظفرآباد:وزیراعظم نےقومی صحت پروگرام کاافتتاح کردیا
مظفرآباد:آزاد کشمیر میں انتخابات کا بگل بجتے ہی حکومت اور اپوزیشن کو کشمیریوں کی یاد آگئی،پاکستانی رہنماوٴں کے تابڑ توڑ دورے جاری ہیں، یوسف رضا گیلانی اور عمران خان کے بعد وزیراعظم نوازشریف بھی آزاد کشمیر پہنچے، وزیراعظم نے اسلام آباد کے بعد مظفرآباد میں بھی قومی صحت پروگرام کا افتتاح کردیا۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے سیاست عبادت سمجھ کر کر تے ہیں، پاکستان سے دہشتگردی کا خاتمہ اور کراچی کی روشنیاں بحال ہونی چاہئیں۔
مظفر آباد میں قومی صحت پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومی صحت پروگرام گلگت بلتستان اور فاٹا میں بھی شروع کریں گے،ہم سیاست عبادت سمجھ کر کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان سے دہشتگردی کا خاتمہ اور کراچی کی روشنیاں بحال ہونی چاہئیں۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ علاج کرانے کیلئے لوگ اپنی جائیدادیں بیچ دیتے ہیں،علاج کیلئے تین لاکھ سے زیادہ رقم درکار ہوئی تو بیت المال فراہم کریگا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ قومی صحت پروگرام میں کوئی سیاست نہیں ہے،اس پروگرام پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ ایک صف میں کھڑی ہیں، خواہش ہے پاکستان سے غربت،جہالت اور بیروزگاری کا خاتمہ ہو۔
[video width="640" height="480" mp4="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/02/PM-NAWAZ0.mp4"][/video]
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔