لاہور ہائیکورٹ : بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم

شائع 25 فروری 2016 01:33pm

lahr

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے بچوں کی حوالگی کیس میں تین بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ماں کے ساتھ جانے سے انکار پر بچوں نے احاطہ عدالت میں چیخ وپکار کی،تو والدہ روتے بلکتے بچوں کو زبردستی ساتھ لے گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد نے خاتون بانو کوثر کی جانب سے بچوں کی حوالگی کے لیے درخواست کی سماعت کی۔خاتون کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کی موکلاء کے خاوند عمران سے ان کی وٹہ سٹہ کی شادی ہوئی ہے،عمران کی بہن نے ناراض ہو کر بچے لے لیے ہیں۔قانون کے مطابق بچے ماں کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں،عدالت نے دس سالہ ارسلان،سات سالہ مقدس اور چھ سالہ سفیان کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔کمرہ عدالت کے باہر بچوں نے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کرتے ہوئے رونا شروع کر دیا،جبکہ ماں روتے بچوں کو زبردستی لے کر چلی گئی۔