غربت سے تنگ آکر باپ نے تین بچوں سمیت خودکشی کر لی
ملتان:ملتان میں غربت اور گھریلو حالات سے دلبرداشتہ باپ نے تین بچوں کو زہر دے کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ ایک بچی دم توڑ گئی جبکہ دو بچوں کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔
ملتان کے علاقے شمس آباد کالونی کے رہائشی چالیس سالہ محنت کش آصف نے غربت اور گھریلو حالات سے تنگ آکر اپنے تین بچوں آٹھ سالہ زینب، نو سالہ شاہ میر اور بارہ سالہ نور فاطمہ کو زہر دینے کے بعد خود بھی زہریلی دوا پی لی۔ متاثرہ افراد کو نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا لیکن آصف اور اس کی بیٹی زینب جانبر نہ ہوسکے۔
پولیس کا کہنا ہے ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ غربت کے باعث پیش آیا۔ آصف نے بہت سے لوگوں کا قرض دینا تھا اور تقاضوں سے تنگ آکر اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق زیر علاج شاہ میر اور نور فاطمہ کی حالت اب خطرے سے باہر ہے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔