آصف زرداری کے بیان میں شرمندگی کی کوئی بات نہیں،مولا بخش چانڈیو
کراچی:مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کاکہنا ہے آصف زرداری کے بیان میں آئین کے خلاف اور شرمندگی کی کوئی بات نہیں۔ صدر نے آرمی چیف کے ریٹائر منٹ نہ لینے کی بات نہیں کی۔
آج نیوز کے پروگرام "پاکستان ایٹ سیون" میں گفتگو کرتے ہوئے مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا پیپلزپارٹی کو دو حصے میں بانٹنے والے خود زمین بوس ہوگئے، آصف زرداری کے بیان میں شرمندگی کی کوئی بات نہیں۔
مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا ن لیگ سیف الرحمان جیسا احتساب چاہتی ہے،احتساب ہمیشہ پیپلزپارٹی کی قیادت کا ہی کیوں کیا جاتا ہے
بلدیاتی ادروں کے اختیارات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جن اختیارات کی ضرورت ہوگی،وہ ضروردیں گے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔