وزیراعظم آج گرین لائن منصو بےکاسنگ بنیادرکھیں گے

اپ ڈیٹ 26 فروری 2016 05:24am

nawaz-shariff0000000000

کراچی:وزیراعظم نواز شریف آج کراچی میں گرین لائن بس ٹرانزٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ منصوبے پر سولہ ارب روپے کی لاگت آئے گی اور اسے دسمبر دوہزار سولہ تک مکمل کیا جائے گا،وزیراعظم کینسر کے مریض بچے کی خواہش پر کراچی میں اس سے ملاقات بھی کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف مختصردورے پر صبح کراچی پہنچیں گے۔ وزیراعظم کراچی میں گرین لائن بس ٹرانزاٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

گرین لائن ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم ملک کا پہلا تیز ٹرانزٹ سسٹم ہے جس کے ذریعے روزانہ تین لاکھ مسافر سفری سہولیات سے مستفید ہوں گے۔

منصوبے کے تحت سرجانی ٹاو¿ن سے میونسپل پارک ایم اے جناح روڈ تک سترہ کلومیٹرطویل روٹ پربسیں چلائی جائیں گی۔ ورلڈ کلاس گرین لائن بس ٹرانزٹ سسٹم منصوبے پرسولہ ارب روپے کی لاگت آئے گی اوراسے دسمبر دوہزار سولہ تک مکمل کیا جائے گا۔