کراچی:پولیس کی کارروائی،پانچ ملزمان گرفتار
کراچی :کراچی کے علاقے لیاری گلستان اور بغدادی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرکے ارشد پپوقتل کیس کے اہم ملزم انسپکٹر چاند خان نیازی سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق لیاری کے علاقے گلستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ارشد پپو قتل کیس کے اہم ملزم انسپکٹر چاند خان نیازی کو گرفتار کرلیا، ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم انسپکٹر چاند خان نیازی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈیفنس سے ارشد پپو کو اغوا کیا تھا، ملزم کے دو ساتھی انسپکٹر یوسف بلوچ، سب انسپکٹرجاوید بلوچ جیل میں ہیں۔
لیاری بغدادی میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، لیاری کھڈا مارکیٹ سے دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، ادھر کیماڑی کے علاقے جیکسن میں پولیس نے کارروائی کرکے ایک ڈاکو کو گرفتار کرلیا،گرفتار ڈاکو کے قبضے سے چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔