ملتان:پیراں غائب روڈاسٹیشن پرحملے کی کوشش ناکام

شائع 26 فروری 2016 05:13am

police20000000000000

ملتان :ملتان کے علاقے پیراں غائب گرڈ روڈ اسٹیشن پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، ہینڈ گرینڈ پھینکنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ قصور میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے پیراں غائب گرڈ روڈ اسٹیشن پر حملے کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی، ہینڈ گرینڈ پھینکنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

موٹرسائیکل سوارشخص نے دستی بم سے حملے کی کوشش کی تھی، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بم کو ناکارہ بنادیا، جبکہ تفتیش کیلئے گرفتار شخص کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

جبکہ قصور کے علاقے تحصیل چونیاں میں کوڑے سیال کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے، ڈی پی او کے مطابق خفیہ اطلاع پر پولیس نے تحصیل چونیاں میں کارروائی کی تو ڈاکووں نے فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی کارروائی میں دو ڈاکو ہلاک اور دو فرار ہوگئے، ہلاک ڈاکوو¿ں کی شناخت ذاکر اور عبدالجبارکے نام سے ہوئی،ملزمان قتل،ڈکیتی اور دیگرسنگین جرائم میں مطلوب تھے۔