بھکر:سی ٹی ڈی کی کارروائی، مبینہ دہشتگرد گرفتار
بھکر میں کاونٹر ٹیرارزم ڈپیارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ دہشتگرد کو گرفتارکرلیا۔ملزم پر دوہزار نو میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کا الزام ہے۔
بھکر کے علاقے مالووالا میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ دہشتگرد محمد آصف کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو خفیہ اطلاع ملنے پر ایک مکان پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار ملزم دوہزار نو میں خوشاب میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث تھا۔
حملے میں چھ پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ذرائع کے مطابق ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
[video width="480" height="320" mp4="https://i.aaj.tv/wp-content/uploads/2016/02/RB-BHAKKAR-1028_x264.mp4"][/video]
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔