وزیراعظم کی کراچی میں دشمن کیخلاف کارروائی کی ہدایت
کراچی:وزیراعظم نوازشریف نے امن و امان سے متعلق اجلاس میں کراچی میں ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم نوازشریف مختصردورے پراسلام آباد سے کراچی پہنچے تو پی ایف بیس پرگورنر،وزیراعلی سندھ،ڈی جی رینجرز،چیف سیکریٹری سندھ اورصوبائی وزیرداخلہ نے ان کا استقبال کیا،کراچی میں امن وامان کی صورتحال پرغیررسمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے قیام امن کے لیے پولیس رینجرزکے اقدامات کوسراہا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی میں پائیدارامن تک امن دشمنوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے ۔وزیراعلی سندھ نے ٹارگٹڈ آپریشن اور اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پرعملدرآمد کے سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات پروزیراعظم کوبریفنگ دی ،چیف سیکریٹری سندھ نے اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پرعملدرآمد اورکراچی آپریشن پرپیش رفت سے وزیراعظم کوآگاہ کیا،وزیر اعظم نے کراچی آپریشن تیزکرنے اوربحالی امن کے لیے ٹھوس اقدامات کی بھی ہدایت کی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔