کراچی میں گرین لائن منصوبہ تاریخی منصوبہ قرار
کراچی:گورنر سندھ عشرت العباد نے کہتے ہیں کراچی میں امن وامان قائم کرنے کے لیے جہاں وفاقی حکومت نے اقدامات کیے وہیں رینجرز نے خاص طورپر بڑی قربانیاں دیں، انہوں نے کراچی میں گرین لائن منصوبے کو ایک تاریخی منصوبہ قرار دیا۔
گورنر سندھ عشرت العباد نے گرین لائن افتتاحی منصوبے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہرکی آبادی بہت تیزی سے بڑھی لیکن اس کے انفراسٹریکیچر پرکسی نے توجہ نہیں دی۔ سب پاکستان کا دل کہتے ہیں لیکن دل کی حفاظت کسی نے نہیں کی۔گورنر سندھ نے شہرکی حالت زار پرایک شعر بھی پڑھا ۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں امن وامان قائم کرنے میں وفاقی حکومت خصوصا ، رینجرز کے کردار کو سراہا ،گورنرسندھ نے کہا کہ شہر کی بڑی آبادی کے لیے پانی سمیت دیگر منصوبے بھی شروع کرنے کی درخواست کی۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔