گوجرانوالہ:2 کاروں کی ٹکر، ایک کمسن بچہ جاں بحق

شائع 26 فروری 2016 11:04am

abcd

گوجرانوالہ :گوجرانوالہ میں تیزرفتاری کے باعث دو کاروں کے ٹکرانے سے ایک کمسن بچہ جاں بحق اور دو افراد ذخمی ہوگئے۔
گوجرانوالہ کے علاقے تھانہ اروپ کی حدود میں سیالکوٹ روڈ پر تیز رفتار دو کاریں آپس میں ٹکراگئیں، حادثے کے نتیجے میں پندرہ سالہ عبدالرحمن موقع پرجاں بحق ہوگیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔