نیب آزاد اور خود مختار ادارہ ہے،راناثناء اللہ
لاہور:وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نیب آزاد اور خود مختار ادارہ ہے،اس میں ترامیم اتفاق رائے سے ہی ممکن ہیں،خورشید شاہ زہن نشین کرلیں نیب صوبائیت کی بنیاد پر نہیں بلکہ بدعنوان عناصر کیخلاف کارروائی کر رہا ہے۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نیب میں ترامیم اتفاق را ئے سے ممکن ہیں،اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی خورشید شاہ ذہن نشین کرلیں کہ نیب کی کارروائی لاہور،کراچی اور کوئٹہ نہیں بلکہ بدعنوان عناصر کے خلاف ہے،جبکہ وزیراعلٰی خیبرپختونخواہ پرویزخٹک اپنی صحت کا خیال رکھیں۔
وزیرقانون نے کہا کہ وزیراعظم کے بیان کے مطابق نیب کو مزید ذمہ داری سے کام کرنا ہوگا اپوزیشن کا واویلہ بے بنیاد ہے ،نیب قومی ادارہ ہے جسے تنقید کا نشانہ بنانا غیر اخلاقی اقدام ہے۔رانا ثنائاللہ نے کہا کہ پنجاب میں کسی قسم کی اشتعال انگیزی کی تعلیم نہیں دی جاتی،صوبے بھر کے تعلیمی ادارے رسمی تعلیم میں مصروف ہیں،انتہا پسندی اور دہشتگردی کی کوئی نرسری موجود نہیں ہے اور نہ ہی صوبے بھر میں کہیں بھی کوئی نوگو ایریا ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔