کراچی میں امن تک آپریشن جاری رہےگا،وزیراعظم
کراچی:وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں کہ جب تک کراچی میں مکمل امن نہیں ہوجاتا،آپریشن جاری رہے گا۔آنے والے وقت میں شہرمیں دہشتگردی اوربدامنی کی نہیں بلکہ ترقیاتی منصوبوں کی باتیں ہوں گی ۔
کراچی میں گرین لائن ریپڈٹرانزٹ بس منصوبے کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ کراچی میں جرائم کی وارداتیں اور قتل غارت گری کافی حد تک ختم ہوگئی ہے۔مکمل امن کے قیام تک آپریشن جاری رہے گا ،انہوں نے کہا گرین لائن منصوبے کوگرومندرپربلولائن سے ملنا تھا تاہم بلولائن منصوبے پرتاخیرکی وجہ سے گرین لائن کوٹاورتک توسیع دی جائے گی ۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی میں آج بہت بڑے منصوبے کی بنیاد رکھ دی گئی ہے،کے فور،کے تھری اورسرکلرریلوے منصوبے پربھی جلد کام کریں گے۔نوازشریف کا کہنا تھا کہ سندھ میں تیرہ سومیگاواٹ بجلی کے کارخانے تھر میں لگیں گے جبکہ بلوچستان میں بھی بجلی منصوبے تعمیر کیے جارہے ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔