امن کیلئے رینجرز وپولیس نے قربانیاں دیں ،قائم علی شاہ

شائع 26 فروری 2016 02:11pm

qaim
کراچی :وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں کہ امن و امان کی بحالی کیلئے پولیس اوررینجرز نے قربانیاں دیں،مختلف جرائم میں سترفیصد کمی ہوئی ہے ،کراچی میں گرین لائن ریپڈٹرانزٹ بس منصوبے کی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کاکہنا تھا کہ شہر میں امن بحال کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے بہت جلد کراچی امن کا گہورابن جائے گا۔

وزیراعلی نے وفاق کی جانب سے ریپڈگرین لائن منصوبے پروزیراعظم کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ کراچی کی ضرورت بن گیا تھا۔ماس ٹرانزٹ کی چھ لائینزکو ڈھائی سال میں پورا کرینگے ۔وزیراعلی سندھ کا کہنا تھاکہ شہرکو پانی کے بحران سے نجات کیلئے کے فورمنصوبہ ضروری ہے۔بجلی اورپانی کے منصوبے پروفاق کی پچاس فیصد پارٹنرشپ کے ذریعے منصوبے جلد مکمل کریں گے۔