سندھ اسمبلی :نئے صوبوں کیلئے قرارداد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع

شائع 26 فروری 2016 02:19pm

assambly

کراچی :ایم کیو ایم نے بیس نئے صوبوں کے قیام کیلئے قرارداد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کراد ی۔

ایم کیوایم کی جانب سے ساجد احمد، مزمل قریشی،محبوب عالم، فوزیہ حمید اورشیخ صلاح الدین نے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق قرارداد جمع کرائی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ صوبے کا نام اورحدود کا تعین ریفرنڈم کے ذریعے عوامی رائے عامہ کومدنظررکھ کرتجویزکیا جائے۔

نئے صوبوں کا قیام انتظامی بنیادوں پرہونا چاہئے۔ عوامی مفاد اورعوام کو مزید اختیارات دینے کیلئے بیس نئے صوبے قائم کئے جائیں۔ ایوان سے گزارش ہے اس حوالے سے فوری اقدامات کئے جائیں۔