اسلام آباد:اوگرا:پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سمری ارسال
اسلام آباد:اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت خزانہ کوارسال کردی۔ پٹرول آٹھ روپے اڑتالیس پیسے فی لٹرسستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کیلئے سمری وزارت خزانہ کو بھجوادی ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایٹھ روپے اڑتالیس پیسے فی لٹرکمی کی سفارش کی گئی ہے۔
ہائی اوکٹین دوروپے اٹھانوے پیسے،مٹی کا تیل ایک روپے چھیاسٹھ پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل چارروپے سڑسٹھ پیسے اورلائٹ ڈیزل ایک روپے ستانوے پیسے فی لٹرسستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔