کراچی :فکس اٹ سے شہرت پانے والے عالمگیر کی ضمانت منظور

کراچی :کراچی کی مقامی عدالت نے فکس اٹ مہم سے شہرت پانے والے عالمگیرخان کی ضمانت منظورکرلی۔عالمگیرخان کوہتھکڑی لگا کرکراچی کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نیعالمگیرخان کی ضمانت پانچ ہزارروپے زرضمانت کیعوض منظورکرلی۔
پیشی سے قبل میڈیا سیبات چیت میں عالمگیرکا کہنا تھا کہ ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ قائم کیا گیا جس پرانتظامیہ کیخلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔عالمگیرخان پرگزشتہ روزعوام الناس کو پریشان کرنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔