نجکاری کو شفاف مزید شفاف بنایا ہے ،محمد زبیر

اسلام آباد:چیرمین نجکاری کمیشن کہتے ہیں کہ نجکاری کے عمل کو شفاف بنادیا ہے،نکتہ چینی کرنے والوں کوکارکردگی کیوں نظرنہیں آتی۔ پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ کسی کو نوازنے کیلئے نہیں کیا گیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیرمین نجکاری کمیشن محمد زبیرکا کہنا تھا کہ نجکاری کے معاملے پر حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے،انہوں نے واضح کیا ہے کہ کابینہ اداروں کی نجکاری کرتی ہے،نجکاری کمیشن نہیں،پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ کسی کو نوازنے کیلئے نہیں کیا گیا،نکتی چینی کرنے والوں کو کارکردگی نظرکیوں نہیں آتی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے سرمایہ کوکوئی بھی اپنی مرضی سے استعمال نہیں کر سکتا ،ملکی حالات اورسیاسی جماعتوں کی رسہ کشی بھی نجکاری عمل پراثرانداز ہوتی ہے،مگرنجکاری عمل میں کسی فرد واحد کی مرضی نہیں چلتی،ایک سوال کے جواب میں چیرمین نجکاری کمیشن کا کہنا تھا کہ اسٹیل ملزاورفیسکوکی نجکاری کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔